حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "ولید الکعبہ" پرچم لہرانے کی تقریب اتوار 8 رجب 1447ھ بمطابق 28 دسمبر 2025ء کی صبح آستانِ مقدسِ علوی کے صحنِ مطہرِ حیدری میں «علی حبِّ علی» کے شعار اور موٹو کے ساتھ منعقد ہوئی۔
یہ تقریب امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی آمد کے موقع پر «ہفتۂ ولید الکعبہ» کے پروگراموں کا آغاز ہے۔

اس تقریب میں آستانِ مقدسِ علوی کے مدیرِ اعلیٰ سید عیسی الخراسان نے اپنے نائب، بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور ممتاز علماء و علمی اور سماجی شخصیات کے ہمراہ شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ آیاتِ قرآنِ کریم سے ہوا، اس کے بعد بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن حیدر العیساوی نے تجدیدِ عہد اور وفاداری کے موضوع پر خطاب کیا اور مذہبی ترانے پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، "ہفتۂ ولید الکعبہ" کے دوران متعدد مذہبی اور ثقافتی پروگرامز اور عوامی جشن منعقد کیے جائیں گے اور اسی عرصے میں صوبہ نجفِ اشرف میں کئی خدماتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔











آپ کا تبصرہ